اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلعی صدر کا انتخاب بی جے پی کے لیے سردرد - اترپردیش

اترپردیش میں بی جے پی ضلع صدر کے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ روز امیدواروں کا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا کام تکمیل کو پہنچا ہے۔

اترپردیش میں نئے بی جے پی ضلع صدر کے انتخاب کا عمل شروع

By

Published : Nov 21, 2019, 2:45 PM IST

ضلع بارہ بنکی میں نئے ضلعی بی جے پی صدر کا انتخاب اعلیٰ کمان کے لیے آسان ثابت نہیں ہوگا کیونکہ بی جے پی کے ضلع صدر کے لیے 15 امیدواروں نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔

بارہ بنکی کے بی جے پی دفتر میں الیکشن انچارج و رکن اسمبلی کرن سنگھ پٹیل گزشتہ روز دن بھر اسی کام میں الجھے رہے۔ ان 15 امیدواروں کو یہاں کے 49 ڈویژنل انچارج حق رائے دہی کریں گے۔

اترپردیش میں نئے بی جے پی ضلع صدر کے انتخاب کا عمل شروع

ذرائع کے مطابق پارٹی ووٹنگ کی حامی نہیں ہے وہ آپسی رائے اور مشورہ سے ضلع صدر کے انتخاب کا مسلہ حل کرنا چاہتی ہے۔

حالانکہ ضلع میں بی جے پی کے ضلعی صدر بننے کے لیے 15 امیدواروں کے میدان میں آنے سے پارٹی کے ماتھے پر شکن ضرور ہے، لیکن وہ اسے چیلینج یہ پریشانی ماننے کو تیار نہیں ہے اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیسے اور کون بی جے پی کا ضلع صدر منتخب کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details