ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایم ایل سی کے گریجویٹس اور اساتذہ سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایم ایل سی کے گریجویٹس اور اساتذہ سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے، تاہم یہاں عام آدمی پارٹی کی جانب سے کسی امیدوار نے حصہ نہیں لیا۔
اگر مرادآباد اور بریلی ڈیویزن کی بات کی جائے تو ایم ایل سی ٹیچر کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہی دیگر سیاسی پارٹیوں کے بھی امید وار ایم ایل سی ٹیچر انتخابی میدان میں ہیں۔ جس کے لئے آج ٹیچرز نے ووٹنگ کی۔
عام آدمی پارٹی کے مرادآباد ضلع صدر جابر حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مرادآباد اور بریلی ڈیویزن کے 9 اضلاع کیلئے یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوئی۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے مرادآباد اور بریلی زون میں ایم ایل سی ٹیچر کے لیے کوئی امیدوار نہیں اتارا گیا تھا ۔
مرادآباد کے ضلعی صدر جابر حسین نے بتایا کہ جن لوگوں نے عام آدمی پارٹی کے نام سے ایم ایل سی انتخاب کے لئے اپنی تشہیر کی تھی وہ لوگ عام آدمی پارٹی کے ممبران ہو سکتے ہیں ۔