ریاستی چیف الیکشن افسر کے دفتر نے اس کی رپورٹ انتخابی کمیشن کو بھیجی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلطانپور کے ضلع انتخابی افسر نے اس معاملے میں محترمہ گاندھی کو نوٹس جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ مینکا گاندھی نے مبینہ طور پر انتخابی مہم میں مسلم ووٹرز سے کہا تھا کہ اگر وہ ان کے حق میں ووٹ نہیں کریں گے تو وہ ان کے لیے کام نہیں کریں گی۔
خیال رہے کہ مینکا گاندھی اترپردیش کے سلطان پور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار ہیں۔
مینکا نے کہا کہ جب مسلمان میرے پاس کسی کام سے آئیں گے تو میں انہیں نظر انداز کردوں گی۔ یہ لو اور دو والا معاملہ ہے۔ ہم سب مہاتما گاندھی کی اولاد نہیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ لوگوں کی مدد کریں اور انتخابات ہار جائیں۔ جیت ہوگی آپ کے ساتھ یا آپ کے بغیر۔