مئو ضلع کے گھوسی اسمبلی حلقہ کے گاؤں چک ببن اور چک وشوناتھ کے باشندوں نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے.
بجلی نہ ملنے کے سبب ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ گزشتہ تین ماہ سے یہاں بجلی نہیں ہے. لوگ تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. گاؤں کے باشندے ڈینگو و دیگر امراض سے متاثر ہیں.
بزرگوں کی راتیں گرمی اور مچھروں سے دوچار کروٹیں بدلتے گزرتی ہیں.
یہی حالت گاؤں کی خواتین اور بچوں کی بھی ہے.
یہاں بجلی جیسی بنیادی سہولت بھی نہ ملنے سے ناراض گاؤں کے باشندوں نے بجلی نہیں تو ووٹ نہیں کا بینر سڑک پر لگا دیا ہے.
یہاں کے باشندے سڑک پر اتر کر نعرے بازی بھی کر رہے ہیں. ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.
ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد گاؤں والوں نے کسی طرح اسے درست کرایا.
گاؤں والوں کا الزام ہے کہ محکمہ توانائی کے ملازمین ٹرانسفارمر میں کنکشن نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔