اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elderly woman killed: آگرہ میں لوٹ مار کے بعد عمر رسیدہ خاتون کا قتل - گھر میں موجود بزرگ خاتون کا قتل

اتر پردیش کے ضلع آگرہ کے تھانہ پناہٹ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک گھر میں گزشتہ رات لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے گھر میں موجود بزرگ خاتون کا قتل کردیا۔ Elderly woman killed

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 31, 2022, 4:20 PM IST

آگرہ: اتر پردیش پولیس نے بدھ کو بتایا کہ متوفیہ کے شوہر نے صبح اس واردات کی جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق بدمعاش الماری اور صندوق توڑ کر نقدی و زیورات لوٹ لیے۔ صبح 62 سالہ رام کلی کی لاش ان کے گھر کے اندر ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ متوفی کے شوہر سیارام نے بتایا کہ رات کو وہ گھر کے باہر سورہے تھے۔ بیوی گھر کے اندر سورہی تھی۔ صبح تقریبا چھ بجے وہ گھر کے اندر گئے تو انہوں نے دیکھا کہ لاش زمین پر پڑی تھی۔ رام کلی کے چہرے پر خون لگا ہوا تھا۔ بیوی کی لاش دیکھ کر سیا رام کے ہوش اڑ گئے۔ Elderly woman killed

انہوں نے فورا پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چھان بین میں مشغول ہے۔ متوفیہ کے شوہر نے بتایا کہ بدمعاش الماری اور صندوق کا تالا توڑ کر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مانا جارہا ہے کہ خاتون کا قتل گلا دبا کر کیا گیا ہے۔

سیارام کے چار بیٹے رام نواس ، بال کشن، بالمیکی اور ہری اوم ہیں۔ سب سے بڑا بیٹا رام نواس علیحدہ مکان میں کرائے پر رہتا ہے۔ اس سے چھوٹا بالکشن باہر نے کمرے میں بیوی کے ساتھ دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے۔ والمیکی اور ہری اوم احمد آباد رہ کر مزدوری کرتے ہیں۔ رام کلی شوہر کے ساتھ گھر میں رہتی تھیں۔ Elderly woman killed

چار دن قبل متوفیہ کے شوہر سیارام نے اپنے بیٹے بال کشن اور اس کی بیوی منجو دیوی کے خلاف تھانہ پناہٹ میں تحریر دی تھی۔ الزام لگایا تھا کہ بیٹے اور بہو ان سے مارپیٹ کرتے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی تھی کہ یہ معاملہ پیش آگیا۔ Elderly woman killed

یہ بھی پڑھیں: Rape Case پرتاپ گڑھ میں جنسی زیادتی کے ملزم کو بیس سال کی قید

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details