ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تحت سرگرمیاں جاری ہیں۔ تمام تر سیاسی جماعتیں جوڑتوڑ کی سیاست میں مصروف ہیں۔
ریاست کےضلع بارہ بنکی میں 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے بزرگ اور بیمار افراد کے لئے پوسٹل بیلیٹ پیپر سے حق رائےدہی کی سہولت Postal Ballot Facility for Sr. Citizen فراہم کی گئی ہے۔ پوسٹل بیلیٹ پیپر سے حق رائے دہی کا عمل 27 فروری سے قبل مکمل کرا لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ضلع بارہ بنکی کی 6 اسمبلی نشست میں کل 39675 حق رائے دہندگان ایسے ہیں جو 80 برس سے زیادہ کے ہیں۔ جب کہ 18935 ووٹرس بیمار ہیں۔