اس سارے واقعے پر ایس پی رورل ڈاکٹر ایراج راجا نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 5 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں (لونی واقعہ میں جہاں ایک شخص کو زد وکوب کیا گیا تھا اور اس کی داڑھی کاٹ دی گئی تھی)۔ ہم ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ غلط حقائق فراہم کرانے پر (شکایت کنندہ کے خلاف) بھی کارروائی کریں گے۔ اس سے قبل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس امت پاٹھک نے بدھ کے روز کہا تھا کہ عبد الصمد پر حملے میں ملوث انتظار اور صدام عرف بونا دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حالانکہ بزرگ کے بیان سے پلٹ جانے کے بعد معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے اور اب سیاسی ہلچل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کی مانیں تو گزشتہ رات متاثرہ شخص عبد الصمد نے بلندشہر میں واقع اپنے گھر پر میڈیا کو بتایا کہ تعویذ کی باتیں جھوٹی ہیں اور میں تعویذ کا کام نہیں کرتا ہوں۔