میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں مسلم اکثریتی علاقوں سے کانوڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج نماز جمعہ کے دوران ہاپوڑ روڈ کی املیان مسجد اور شہر کی دیگر مساجد کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ہریدوار سے گنگا جل لے کر پیدل اپنی منزل کی طرف کانوڑ یاتری روانہ ہو رہے ہیں جن کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
وہیں سماجی تنظیمیں بھی کانوڑ کے راستوں پر لنگر لگاکر یاتریوں کی خدمت انجام دینے میں مصروف ہیں۔ میرٹھ کے مسلم اکثریتی علاقوں اور ہاپوڑ روڈ کی املیان مسجد اور شہر کی دیگر مساجد میں بھی آج نماز جمعہ پر امن طریقے سے ادا کی گئی نماز کے اوقات پولیس کے اعلیٰ افسران بھی سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے نظر آئے۔