اردو

urdu

ETV Bharat / state

Raees Muzaffarnagari ایک شعری و ادبی شام شاعر رئیس مظفرنگری کے نام پروگرام کا انعقاد - ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع قمر ادبی سوسائٹی کی جانب سے بعنوان ایک شعری و ادبی شام شاعر رئیس مظفرنگری کے نام سے انعقاد کیا گیا جس میں کئی مشہور شعراکرام نے شرکت کی۔

ایک شعری و ادبی شام شاعر رئیس مظفرنگری کے نام سے ہوا انعقاد
ایک شعری و ادبی شام شاعر رئیس مظفرنگری کے نام سے ہوا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 2:37 PM IST

ایک شعری و ادبی شام شاعر رئیس مظفرنگری کے نام پروگرام کا انعقاد

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کیول پوری میں قمرادبی سوسائٹی یو پی الہند کے زیر اہتمام بعنوان ایک شعری و ادبی شام شاعر رئیس مظفرنگری کے نام پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس ادبی شام کی صدارت اشرف ہلال قاسمی (نائب صدر قمرادبی سوسائٹی مظفرنگر) اور نظامت کے فرائض مشہور ناظم الطاف مشعل نے انجام دیے۔ سکریٹری قمرادبی سوسائٹی مظفرنگر عبدالحق سحر مظفر نگری نےمہمانان _ ذی وقار رئیس مظفرنگری، درد دہلوی اوراسلم جاوید کا تعارف کراتے ہوئے ردائےقمر پیش کی۔ ممبئی سے تشریف لائے ناہید ثمرکاوش جگاڑ دیوبندی کو 'نشان _قمر' سے نوازا گیا۔

ان کے علاوہ عبداللہ راہی، ذکی انجم صدیقی، شمیم کرتپوری، خرم سلطان، سلیم احمد سلیم، ڈاکٹرتنویر گوہر، ارشد ضیاء ،افتخار ساغر،الطاف مشعل ،احمد مظفرنگری ،جنید ازہر،محمد دانش ،نے اپنے شعری کلام سےنوازا،حاجی آصف راہی (صدر پیغام_انسانیت)سماجی کارکن محبوب عالم ایڈووکیٹ،محترمہ چاندنی عباسی،( پی ایچ،ڈی اردو زبان)نے اردو زبان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ۔کنوینر سلیم جاوید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس ادبی شام میں معروف شعراۓکرام نے اپنے کلام سے سماں باندھا۔

ہمارے خواب میں پہلے تو ریل بھاگتی ہے
پھر اس کے بعدمسلسل چڑیل بھاگتی ہے
ذکی انجم صدیقی
جنون_عشق میں مجھ پر کبھی ایسا مقام آیا
در_محبوب جب پہنچا صداآئی غلام آیا
رئیس مظفرنگری
کتنی ہی مشکلیں مری آسان کرگیا
اک شخص میرے قتل کا اعلان کرگیا
عبداللہ راہی
کبھی کبھی تو ستم خود پہ ڈھاناپڑتا ہے
خطا ہوجس کی اسی کو منانا پڑتاہے
درد دہلوی
مطمئن ہوگا بہت شیطان ایسا دیکھ کر
آج کے انسان کا معیار گرتا دیکھ کر
شمیم کرتپوری
ہلال اب چھیننےہوں گے ہمیں خودہی حقوق اپنے
فقط باتیں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اشرف ہلال قاسمی
دنیا کی بےمثال نذیروں میں آگیا
شاہوں کو چھوڑ کر جو فقیروں میں آگیا
عبدالحق سحر مظفر نگری
دم آگیا ہے دیکھ لےکھنچ کے نگاہ تک
کس نے کہاتھا تجھ سے کہ تو اس کی راہ تک۔
خرم سلطان
دریا تھے جتنے غم کے وہ مجھ میں اتر گئے
میں چیختارہا کہ سمندر نہیں ہوں میں
سلیم احمد سلیم
مزاج_نرم نے تجھ کو بچالیا ورنہ
انا کا بوجھ مرے سرپہ ابھی سکتا تھا
ناہید ثمرکاوش ممبئی
تم برگد ہوتم کیا جانوہم گملوں کے پودوں کا دکھ
کٹتے چھنٹتے رہنا ہے اور خود کو زندہ رکھنا ہے
ارشد ضیاء
پہلے خوف کھاتے تھےلوگ شیر چیتوں سے
آدمی کو اب لیکن آدمی نی مارا ہے
ذکی انجم صدیقی
جنون_عشق میں مجھ پر کبھی ایسا مقام آیا
در_محبوب جب پہنچاصداآئی غلام آیا
ڈاکٹر تحسین ثمر
تپتے صحرا میں جیسے آب نہیں
میری آنکھوں میں ایسے خواب نہیں
سلیم جاوید
ان کے علاوہ محمد دانش،اسلم جاوید،جنید ازہر کا کلام بھی سراہا گیا

یہ بھی پڑھیں:Dr M Ishaque Memorial Lecture ترک فوجی فتوحات اور حکمرانی پر ڈاکٹر ایم اسحاق میموریل لیکچر کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details