اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ علاج کے دوران بچی نے دم توڑ دیا۔

eight years old girl raped in noida uttar pradesh
آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

By

Published : Apr 5, 2020, 5:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا کے تھانہ 49 کے سالار پور گاؤں کا ہے۔ جہاں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ یہ معاملہ سامنے آتے ہی کنبہ کے افراد میں ہلچل مچ گئی۔
بچی سالار پور میں کباڑی کے گودام سے ملی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس کو جب اطلاع ملی تو حرکت میں آگئی ہے اور تفتیش شروع کردی۔ مقتول کے والد نے اپنے ہی کنبے کے ایک رکن جیتو پر شبہ ظاہر کیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

جیتو کے خلاف 347/20 سیکشن 302، 376 (1)، آئی آئی ٹی 5/6 پوسکو ایکٹ کے تحت مقتول کے والد سگینا بند کی تحریر کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ نامزد ملزم مقتول کا پھوپھیرا بھائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details