اس سلسلے میں ایس پی سٹی امت آنند نے بتایا کہ مرادآباد راجکیہ پالی ٹیکنک میں دوپہر دو بجکر تیس منٹ سے ٹی جی ٹی کے امتحانات چل رہے تھے، اس دوران امتحان دے رہے شری سنجے سنگھ رول نمبر 0905031620 پر شک ہونے پر اس کے چہرے سے ماسک ہٹانے کو کہا کہ تو اس نے ماسک ہٹانے کو انکار کیا جس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے شخص کی جگہ امتحان دے رہے تقریباً آٹھ لوگوں کو پولس نے گرفتار کیا یے، جس میں چار بہار، تین مرادآباد اور ایک کا تعلق ضلع سنبھل سے ہے۔