ایس ایس پی سہارنپور کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی گرفتاری مہم کے تحت سی او فسٹ کی قیادت میں تھانہ منڈی پولیس کے ذریعہ پیر والی گلی نمبر 16 سے نشیلی اشیاء کا کاروبار کرنے والے گروہ کے آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں لکھمیر سنگھ ولد بہادر سنگھ، امریندر سنگھ ولد منجیت سنگھ، دلپریت سنگھ ولد جگدیپ سنگھ، منپریت سنگھ ولد رندیپ سنگھ، امین الدین ولد نسیم خان، محمد شاکر ولد محمد عاشق، عبدالصمد ولد ظہیر احمد شامل ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے پاس سے مختلف کمپنیوں کی ایک لاکھ 80 ہزار روپے قیمت کی نشیلی ٹیب لیٹ، انجیکشن وغیرہ برآمد کیا ہے۔
یہ سب افراد ان دواؤں کو فروخت کرنے کی فراق میں تھے، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔