اردو

urdu

ETV Bharat / state

گائے کی موت پر جانچ کا حکم - magistrate finance & revenue

نوئیڈا میں گذشتہ دنوں دیوار منہدم ہونے سے تقریباً ایک درجن گائے کی موت کے بعد انتظامیہ نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 6, 2019, 12:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ فائینانس اور ریونیو گوتم بدھ نگر، منيندر ناتھ اپادھیائے نے بتایا کہ 27 جولائی، 2019 کو گر فلوداں میں عارضی گئوشالہ پنڈال گرنے سے 8 گائے کی موت ہو گئی تھی۔

گائے کی اموات پر مجسٹريٹ انکوائری، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ فائینانس اور ریونیو گوتم بدھ نگر کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

فائل فوٹو
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی بھی شخص مذکورہ واقعہ کے تعلق سے کوئی بھی ثبوت، دستاویزات یا بیان دینا چاہتاہے تو 8 اگست سے 16 اگست، 2019 تک کسی بھی ہفتے کے دن میں ایڈیشنل کے دفتر کمرہ نمبر 109 کلکٹریٹ سورج پور گریٹر نوئیڈا میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک حاضر ہو کر اپنا تحریری یا زبانی بیان دے سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details