اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ میں آٹھ کورونا وائرس مثبت معاملے - ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار

بہرائچ میں آج بیک وقت آٹھ کورونا وائرس کے مریض ملنے سے ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول ہے، اور عوام بھی پریشان ہے۔

بہرائچ میں آج بیک وقت آٹھ کورونا وائرس کے مریض ملنے سے ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول ہے، اور عوام بھی پریشان ہے
بہرائچ میں آج بیک وقت آٹھ کورونا وائرس کے مریض ملنے سے ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول ہے، اور عوام بھی پریشان ہے

By

Published : Apr 23, 2020, 9:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج بیک وقت آٹھ کورونا وائرس کے مثبت مریض ملنے سے ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

اس کیس کے بعد ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار نے ضلع کے ان تمام علاقوں کو سیل کردیا ہے، اور اس علاقے کو ہاٹ سپاٹ زون قرار دے دیا ہے۔

بہرائچ میں آٹھ کورونا وائرس مثبت معاملے

ضلع مجسٹریٹ یہاں مکانات کا سروے شروع کرانے کے بعد میڈیکل ٹیم سے سبھی علاقے کے لوگوں کی جانچ کا کام شروع کردیا اور سبھی ان سبھی علاقوں کو سینٹائزڈ بھی کیا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق ان آٹھ مریضوں میں ایک بی جے پی رہنما کی بہو بھی بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بہرائچ ضلع کے ان سبھی آٹھ علاقوں کو ایک کلومیٹر کے سرکل میں پوری طرح بیریکیٹنگ لگا کر سیل کیا جارہا ہے۔

ہاٹ سپاٹ والے علاقوں کا ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے جائزہ لیا، یہاں محکمہ صحت کی ٹیمز کے ذریعہ مکانات کا سروے کیا جا رہا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار نے ضلع کے ان تمام علاقوں کو سیل کردیا ہے، اور اس علاقے کو ہاٹ سپاٹ زون قرار دے دیا ہے

پولس کی مدد سے ہر گھر میں رہائش رہنے والے افراد کی پوری جانکاری حاصل کی جارہی ہے اور میڈیکل ٹیم ان کی جانچ بھی کررہی ہے۔

وہیں دوسری جانب مشتبہ افراد کا بلڈ سیمپل لیکر ٹسٹ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع بہرائچ میں کورونا وائرس کے آٹھ پازیٹو مریض سامنے آئے ہیں ان میں شہر کے غلام علی پورہ علاقے کے ایک بی جے پی رہنما کی بہو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہے۔

اس کے بعد ان سبھی آٹھ علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details