عیدگاہ وہ خصوصی جگہ ہے جہاں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاتی ہے اور تمام اہل اسلام میں بڑی تعداد ایسی ہے جو صرف عیدگاہ میں ہی عیدالفطر کی نماز ادا کرتی ہے لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں عیدگاہیں ویران رہیں گی۔
نمازیوں کے لیے یہ پہلا تجربہ ہوگا جب وہ عید الفطت کی نماز گھر میں پڑھیں گے، مصلیان با جماعت کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن روایت سے الگ ہو کر عیدالفطر کی نماز ادا کرنا ان کی مجبوری ہے۔