میرٹھ:ملک کے ساتھ ساتھ تین مئی کو ضلع میرٹھ کے شاہی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ عید کی نماز کے حوالے سے یوپی حکومت کی جانب سےگائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس کے تحت عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ Eid prayers will be offered in the country on May 3
کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے عید کی نماز عیدگاہ میں ادا نہیں کی جاسکی تھی لیکن اس سال کورونا گائیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود میرٹھ کی شاہی عید گاہ میں عید کی نماز حکومت کی ہدایات کے مطابق ادا کی جائے گی جس کو لیکر ضلع انتظامیہ اور شہر کے علمائے کرام کے درمیان میٹنگ ہوی جس میں طے پایا کہ عیدالفطر کی نماز حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عیدگاہ میں ہی ادا کیا جائے گا سڑکوں پر نہیں۔ Eid prayers will be offered in the country on May 3
میرٹھ کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تقریب کے لیے نیشنل ہائی وے اور اسٹیٹ ہائی وے کو روکا نہیں جاسکتا اس لیے اقلیتی طبقہ اپنے مساجد اور شاہی عید گاہ میں ہی نماز ادا کرے تاکہ کسی قسم کی بدنظمی پیدا ہو۔