ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ایسے میں اس بار بھی عید گاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کی جا سکے گی۔
میرٹھ کے شہر قاضی پروفیسر زین الساجدین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح سے کورونا سے اموات ہو رہی ہیں اور اس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اس بار بھی شاہی عید گاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کی جا سکتی۔
ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے علاقے کی مساجد میں ہی سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کریں اور اس موقع پر غریب مسکین لوگوں کی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔