اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shahi Eidgah Meerut: میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز پرسکون ماحول میں ادا کی گئی. نماز کے دوران نماز کے دوران پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے۔ Eid ul Azha Prayers were Offered at the Shahi Eidgah

میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

By

Published : Jul 10, 2022, 2:02 PM IST

میرٹھ: پورے ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی آج عید الضحٰی کا تہوار منایا جا رہا ہے حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی شاہی عیدگاہ اور شہر کی دیگر مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ میرٹھ کی شاہی عیدگاہ Shahi Eidgah Meerut میں نماز کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا. نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ Eid ul Azha Prayers were Offered at the Shahi Eidgah

میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
کورونا وبا کے سبب دو سال بعد میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز پرسکون ماحول میں ادا کی گئی اس موقع پر شہر قاضی میرٹھ نے ملک میں امن سلامتی کی دعائیں کرائی۔ ساتھ ہی مسلمانوں سے قربانی کے سلسلے میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بات بھی کہی اور قربانی کے عمل سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو پریشانی نہ ہو اس کے لیے بھی اپیل کی۔ اس دوران پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو پختہ کرتے ہوئے پولیس فورسز اور ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کرائی گئی. نماز کے بعد ایس ایس پی میرٹھ اور ڈی ایم میرٹھ نے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔
میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
یہ بھی پڑھیں:

میرٹھ میں عیدالاضحیٰ کی نماز شاہی عیدگاہ اور شہر کی دیگر مساجد میں حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ادا کرائی گئی۔ عیدگاہ میں نمازیوں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے فیض عام انٹر کالج کے میدان میں بھی نماز ادا کرائی گئی اور دعا کی گئی کہ ملک سے منافرت کا خاتمہ ہو اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب بنی رہے اس کے لیے بھی خاص دعائیں کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details