اردو

urdu

By

Published : Aug 1, 2020, 2:19 PM IST

ETV Bharat / state

رامپور: جامع مسجد میں پانچ افراد نے ادا کی عید الاضحی کی نماز

ریاست اترپردیش کے رامپور کی تاریخی جامع مسجد میں آج عید الاضحی کی نماز پانچ لوگوں نے ادا کی۔ اس دوران رامپور میں کافی بارش بھی ہوئی۔ جس سے نمازیوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

image
image

آج عید الاضحی کا دن ہے۔ عالم اسلام میں یہ دن کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عید کو عید قرباں بھی کہا جاتا ہے۔ دراصل سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے فرزندان توحید اللہ کی راہ میں اپنے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

قربانی کے عمل سے پہلے تمام مسلمان عید الاضحی کی دو رکعت نماز بھی ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اترپردیش میں ہفتہ اور اتوار کا لاک ڈاؤن جاری ہے اس لیے رامپور یہ عید کافی مختلف نظر آ رہی ہے۔

سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی وجہ سے کسی بھی اجتماع کی یہاں کوئی اجازت نہیں ہے اس لیے مسلمان اس پر عمل کرتے ہوئے عید کا اہتمام اپنے گھروں پر رہ کر ہی کر رہے ہیں۔

مساجد میں صرف پانچ نمازیوں کو جانے کی اجازت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامع مسجد رامپور میں صرف پانچ افراد نے نماز عید الاضحی ادا کی۔ عید الاضحی کی نماز بھی یہاں آج نائب امام جامع مسجد مولانا حثیب احمد نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے صبر کرنے اور گھروں پر رہنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details