اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور کے بازاروں میں عید کی خریداری - چند ہی خریدار خریداری کرتے نظر آرہے ہیں

بجنور میں عید الفطر کے مد نظر انتظامیہ نے مارکٹ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

بجنور کے بازار میں عید کی خریداری
بجنور کے بازار میں عید کی خریداری

By

Published : May 24, 2020, 11:37 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں مارکٹ تو کھول دی گئی، لیکن دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد بہت ہی کم لوگ خریداری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بجنور کے بازاروں میں عید کی خریداری

بجنور کے بازار بھلے ہی گل گلزار نظر آرہے ہوں، بھلے ہی بازاروں میں رونق نظر آ رہی ہو، لیکن جوتوں کے دکانداروں کی مانیں تو طویل لاک ڈاون کی وجہ سے عوام کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے چند ہی خریدار خریداری کرتے نظر آرہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق دکانوں میں سماجی و معاشرتی دوری کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے ، ماسک کے استعمال کا بھی خاص دھیان رکھا جا رہا ہے

انتظامیہ نے عید کے پیش نظر سبھی مارکیٹ کھول دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں رونق نظر آنے لگی ہے زیادہ تر بچے ہی جوتوں کی دوکان پر خریداری کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ دوکاندار کا ماننا ہے کہ عید کی خریداری کے لیے چند ہی گراہک نظر آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details