کورونا وبا اور لاک ڈاون کے سبب گذشتہ دو برسوں سے اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں بھی عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جا رہی تھی۔ لوگوں نے اپنے گھروں اور محلے کی مسجد میں ہی نماز ادا کی تھی لیکن رواں برس اے ایم یو کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق عید الفطر کی نماز تاریخی جامع مسجد میں اہل سنت و الجماعت کے لیے صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، جب کہ اہل تشیع کے لیے صبح نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔Eid Prayer in AMU Jama Masjid
Eid Prayer in AMU Jama Masjid: اے ایم یو کی جامع مسجد میں نمازِ دوگانہ کے وقت کا اعلان - Eid Prayer in AMU Jama Masjid
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں عید کی نماز صبح 8 بجے ادا کی جائے گی Eid Prayer in AMU Jama Masjid اور الوداعی جمعہ سمیت عید کے پہلے اور دوسرے دن کی بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں نہ صرف یونیورسٹی طلبہ، تدریس و غیر تدریسی عملہ نماز ادا کرتے ہیں بلکہ کہ یونیورسٹی کیمپس کے اطراف کے رہائشی بھی نماز ادا کرنے آتے ہیں۔ اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد ملک کی واحد جامع مسجد ہے جہاں پر عیدین کی نماز شیعہ اور سنی کی نماز باجماعت الگ الگ وقت میں ادا کی جاتی ہیں۔ پہلے سنی برادری کے لوگ نماز ادا کرتے ہیں، اس کے بعد شیعہ برادری کے لوگ نماز ادا کرتے ہیں۔
یونیورسٹی رجسٹرار دفتر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جمعۃ الوداع 29 اپریل 2022 کو تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ 2 اور 3 مئی 2022 بروز (پیر اور منگل) یا 3 اور 4 مئی 2022 بروز (منگل اور بدھ) تعطیل رہے گی۔