مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید الفطر کے موقع پرہزاروں بندگانِ توحید نے سخت سکیوریٹی کے درمیان پرامن طریقے سے عیدگاہ کے احاطہ میں نماز دوگانہ ادا کی،اس موقع پر ملک کی سلامتی و آپسی بھائی چارے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ نماز کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور مظفرنگر ایس ایس پی اپنے پورے عملے کے ساتھ موقع پر ہی موجود رہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما یانہ خطوط پر عمل پیرا کرتے ہوئے مسلمانوں نے سڑکوں پر نماز دوگانہ اد ا نہیں کی۔
Eid ul Fitr 2023 مظفرنگر میں سخت سکیوریٹی کے درمیان نماز عید الفطر اداکی گئلی
ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے،مساجد اور عید گاہیں فرزندان تو حید سے بھری ہیں۔لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا تھا کہ مسلمان مساجد اور عید گاہوں میں نماز عیدالفطر ادا کریں،اسی حکمنامہ کے پیش نطر شہر کے تمام مرکزی چورراہوں پر بیریکیڈ لگا ئے گئے تھے،وہیں عید گاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ڈرون کے ذریعہ بھی نگرانی کی۔
مزید پڑھیں:Eid ul Fitr 2023 دہلی اور ممبئی میں نماز دوگانہ ادا کی گئی
مظفرنگر عید گاہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایک ساتھ نماز ادا کرتے تھے،عید گاہ میں جگہ کی قلت کے سبب سڑکوں پر بھی نماز ادا کی جاتی تھی لیکن گزشتہ چند سالوں سے سپریم کورٹ اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مساجد یا عید گاہوں میں نماز عید الفطر ادا کی جاتی ہے ۔نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد لوگوں کے ایک دوسرے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔