اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور میں عید میلاد النبی پر انتظامیہ کی ہدایات - اترپردیش نیوز

جلوس محمدی مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر و شاہی عیدگاہ کمیٹی کے صدر کی نگرانی میں بعد نمازِ مغرب روانہ ہوتا تھا، جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا شاہی اٹالہ مسجد پہنچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا تھا۔

eid milad un nabi will be celebrated in jaunpur as per the instructions of the administration
جونپور میں عید میلاد النبی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق منایا جائے گا

By

Published : Oct 28, 2020, 8:02 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں رواں برس جشن عیدمیلادالنبی کورونا وباء کے باعث انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔ جلوس محمدی مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر و شاہی عیدگاہ کمیٹی کے صدر کی نگرانی میں بعد نمازِ مغرب روانہ ہوتا تھا، جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا شاہی اٹالہ مسجد پہنچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا تھا۔

واضح رہے کہ شیراز ہند جونپور میں ماہ ربیع الاوّل کے شروع ہوتے ہی جشنِ عید میلاد النبی کی تیاریاں بڑے پیمانے پر شروع ہو جاتی تھیں۔ شاہی عیدگاہ کے ساتھ شاہی اٹالہ مسجد اور پورا شہر دلہن کی طرح مختلف سجاوٹ کمیٹیوں کے ذریعہ سجایا جاتا تھا۔ قدوائی پارک کوتوالی چوراہا پر قومی یکجہتی کا جلسہ منعقد کیا جاتا تھا، جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے شامل ہوتے تھے اور فن سپہ گری کے اکھاڑے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام سے اکرام و انعام حاصل کیا کرتے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

انجمن نعت و منقبت کے اشعار پیش کرکے جگہ جگہ لگائے گئے اسٹیج و پنڈال سے داد و تحسین حاصل کیا کرتی تھیں اور جلوس محمدی مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر و شاہی عیدگاہ کمیٹی کے صدر کی نگرانی میں بعد نمازِ مغرب روانہ ہوتا تھا۔

جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا شاہی اٹالہ مسجد پہنچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا تھا اور اس جلوس میں بیرون شہر کے بھی لوگ کثیر تعداد میں شامل ہوتے تھے اور اس پروگرام میں طرح۔طرح کی دکانیں بھی لگتی تھیں۔

یہ جلوس محمدی تقریباً 100 سال سے زیادہ عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ مذکورہ تمام پروگرام مرکزی سیرت کمیٹی کی قیادت میں منایا جاتا ہے۔ مگر رواں برس کورونا وباء کی وجہ سے پروگرام پر اثر پڑنا یقینی مانا ہے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ظفر مسعود نے بتایا کہ رواں برس کوئی بھی پروگرام سڑک پر نہیں ہوگا۔ قومی یکجہتی کا پروگرام اس مرتبہ شاہی عیدگاہ میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے۔اپنے گھروں اور مسجدوں کو سجائیں اور جو بھی پروگرام کریں اپنے گھروں کے اندر ہی کریں اور انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کریں۔

انہوں نے جشنِ عید میلاد النبی کے متعلق بتایا کہ جونپور میں کافی عرصے سے اس پروگرام کو بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں کافی لوگ شامل ہوتے تھے۔

جھنڈا کاروباری محمد جاوید نے بتایا کہ اس مرتبہ کورونا وباء کی وجہ سے عید میلاد النبی نہیں منایا جائے گا، جس سے ہم لوگوں کو کافی خسارہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جھنڈا، جھالر، لائٹ، جھومر اور ہدیہ تقسیم کرنے کے لئے انعامات وغیرہ فروخت ہوتے تھے، اس بار آمدنی صرف ایک فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:

دارالمصنفین شبلی اکیڈمی ایک علمی و تحقیقی ادارہ

مرکزی سیرت کمیٹی کے تمام ذمہ داران مسلم محلوں میں جاکر لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ جو بھی پروگرام منعقد کیا جائے وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details