اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور میں عید الاضحی کے دن عید گاہ رہی ویران - رامپور کی خبریں

اترپردیش میں خصوصی طور پر سنیچر اتوار کے لاک ڈاون اور ریاستی حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں میں صرف پانچ لوگوں کے داخلہ کی اجازت کے سبب رامپور میں آج عید الاضحی کے موقع پر عید گاہ میں نماز نہیں ہوئی۔

image
image

By

Published : Aug 1, 2020, 2:18 PM IST

اس دوران عید گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس کے جوان موجود رہے۔ وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مسلسل گشت کرکے لوگوں سے گھروں میں رہ کر ہی تہوار کا اہتمام کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔

رامپور میں عید الاضحی کے دن عید گاہ رہی ویران

آج عید الاضحی کا دن ہے، عالم اسلام میں یہ دن کافی اہمیت کا حامل ہے۔ عید قرباں کی شروعات عید الاضحی کی دو رکعت نماز ادا کرکے کی جاتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اترپردیش میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

وہیں ریاستی حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں میں صرف پانچ افراد کے داخلہ کی اجازت ہے۔ اس لئے یہ عید کافی مختلف نظر آ رہی ہے۔ رامپور میں گلی، محلوں اور چوراہوں پر خاکی وردی میں صرف پولیس کے جوان کھڑے ہیں جو عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لئے اپنی ڈیوٹی پر تیعنات ہیں۔

رامپور کے شاہ آباد گیٹ پر واقع عید گاہ کے تمام دروازے بند ہیں۔ سماجی فاصلہ کی وجہ سے کسی بھی اجتماع کی کوئی اجازت نہیں ہے اس لیے مسلمان اس پر عمل کرتے ہوئے عید کا اہتمام اپنے گھروں پر رہ کر ہی کر رہے ہیں۔

مساجد میں صرف پانچ نمازیوں کو جانے کی اجازت ہے۔ اس لیے جہاں ہمیشہ عید کے دن نمازیوں کے پرنور چہرے بڑی تعداد میں نظر آتے تھے لیکن آج تمام جانب سناٹا ہی سناٹا ہے۔

مسلمان اپنے عمل سے عید کا واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کورونا کو بھگانا ہے تو گھروں پر رہیں، محفوظ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details