اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عید ہے' - علی گڑھ شہرمفتی محمد خالد حمید

علی گڑھ شہرمفتی محمد خالد حمید نے فرزندان توحید سے رمضان کے آخری عشرہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے ساتھ پوری دنیا میں امن وامان کے لیے دعا کرنے اور سادگی کے ساتھ عید منانے کی اپیل کی۔

علی گڑھ کے شہر مفتی جناب محمد خالد حمید
علی گڑھ کے شہر مفتی جناب محمد خالد حمید

By

Published : May 11, 2020, 8:38 PM IST

ریاست اترپردیش ضلع علی گڑھ کے شہر مفتی محمد خالد حمید نے اپیل کی ہے کہ عید سادگی کے ساتھ منائیں۔

شہر مفتی محمد خالد حمید نے ایک خط جاری کرکے عوام سے اپیل کی ہے ۔

دیکھیں ویڈیو

رمضان کا پاک مہینہ رخصت ہونے کو ہے، افسوس کہ اس سال ہم رمضان کی رونقوں کو ترس گئے اور اب عید آنے والی ہے۔

کورونا کی بیماری نے ہم کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ جب تک ایسی صورت حال ہے ہم کو ایک ذمہ دار شہری کی طرح ہر پابندی پر عمل کرنا ہے۔

عید کی اصلی خوشیاں اس وقت ملیں گی جب ہم اپنے غریب اور پریشان حال بھائیوں کا خیال رکھیں گے، عید سادگی سے منائیں اور پریشان و لاچار لوگوں کی مدد کریں، یہی آپ کی عید ہوگی۔

اللہ اس بیماری سے ہم سب کو اور پورے ملک کو اپنی پناہ میں رکھے آمین۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details