اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں مصری ڈانس کا خمار

ریاست اُترپردیش کے ضلع بارہ بنكی کے مشہور دیوی میلے میں رقص اور موسیقی کی محفل سجی، جس میں مصر کے فوک ڈانس 'تنورا' پیش کیا گیا، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔

بارہ بنکی میں مصری ڈانس کا خمار

By

Published : Oct 21, 2019, 12:07 PM IST

اس موقع پر آٹھ برس کی ننھی واگیشہ پنت نے بھی الگ انداز میں رقص پیش کیا جس لوگ کافی محظوظ ہوئے۔

حاجی وارث علی شاہ کے والد کی یاد میں لگنے والے کارتک میلے کے 5ویں دن آڈیٹوریم میں رقص اور موسیقی کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ تمام قسم کے پروگراموں کے درمیان مصری فوک ڈانس پر ڈانسر اسماعیل نے تنورا رقص پیش کیا۔ تنورا رقص کے دوران پورے آڈیٹوریم کا ماحول صوفیانہ ہو گیا۔

بارہ بنکی میں مصری ڈانس کا خمار

قابل ذکر ہے کہ تنورا شام کا فوک ڈانس ہے۔ تنورا کا مطلب اسکرٹ ہوتا ہے، جس میں ڈانسر اپنے اسکرٹ سے ڈانس کے دوران قسم قسم کے کرتب کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تنورا رقص سے قبل لکھنؤ کی 8 برس کی ابھرتی ہوئی ڈانسر واگیشہ پنت نے اپنی آرٹ کا مظاہرہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ واگیشہ پنت 5 گھنٹے سے زیادہ مسلسل فوک ڈانس کرنے کا ریکارڈ بنا چکی ہے۔

واگیشہ مادھوری دیکشت کی طرح ڈانس کرنا چاہتی ہے۔لوگوں نے ان کے ڈانس کو بھی خوب سراہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details