اے ایم یو: انتظامیہ کے جانب سے طلبا کی آواز دبانے کی کوشش - AMU student leader Hassan
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے ارد گرد علی گڑھ انتظامیہ کے جانب سے لگائے جارہے سی سی ٹی وی کیمرے کی مخالفت کرتے ہوئے آج اے ایم یو طلبہ نے وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے ارد گرد علی گڑھ انتظامیہ کے جانب سے لگائے جارہے سی سی ٹی وی کیمرے کے مخالفت کرتے ہوئے آج اے ایم یو کے طلبہ نے وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں علی گڑھ انتظامیہ سے سی سی ٹی وی کیمرے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اجازت یونیورسٹی انتظامیہ نے علی گڑھ انتظامیہ کو دی تھی۔ یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ 'اے ایم یو میں ہر جگہ پہلے سے سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہے، اس کے علاوہ علی گڑھ انتظامیہ کیمرہ کیوں لگا رہی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ 'یونیورسٹی میں جمہوری طریقے سے اٹنے والی حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔