ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کے پیش نظر جنتا کرفیو کا مزید اثر نظر آیا۔
شہر کے مختلف علاقوں کی تمام بازار اور دکانیں بند رہیں تو سڑکوں پر مکمل طور سے سناٹا چھایا رہا،جنتا کرفیو سے متعلق پولیس نے بھی معقول انتظامات کئے تھے۔
عوام نے جنتا کرفیو کو جس طرح سے حمایت کی ہے، اس سے واضح ہے کہ ضلع کے عوام کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے.