مظفّر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مدینہ چوک پر واقع گاڈ گریس انٹر کالج میں لڑکیوں کی تعلیمی بیداری کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے مسلم پرسن لا بورڈ کے ترجمہ خلیل الرحمن سجاد نعمانی جنہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کو لیکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں سینکڑوں اسکولی لڑکیوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے شرکت کی اور مولانا کے بیان کو غور سے سنا۔ اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے گاڈ گریس انٹر کالج کے پرنسپل محمد ساجد نے بتایا کی ہمارے یہاں آج گاڈ گریس انٹر کالج میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پروگرام منعقد کیا گیا۔