مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مسلم تیاگی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی پہلی ایگزیکٹو میٹنگ میرٹھ روڈ کے گاؤں جدودہ میں واقع دفتر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مرسلین تیاگی اور نظامت جنرل سکریٹری شہزاد تیاگی نے کی۔ اس موقع پر صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوسائٹی کی تشکیل کا بنیادی مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کی تعلیم اور روشن مستقبل ہے اور ہم سب اس کام کو اپنے تن، من، دھن سے کرنے کی کوشش کریں گے، نئی نسل کی تعلیم و تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Education of The New Generation 'نئی نسل کی تعلیم و تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت' - muslim body on education of new generation
ضلع مظفر نگر میں مسلم تیاگی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نے کہا کہ سوسائٹی کی تشکیل کا بنیادی مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کرنا اور ان روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے اور ہم سب اس کام کو اپنے تن، من، دھن سے کرنے کی کوشش کریں گے۔ Education of The New Generation
جنرل سیکرٹری شہزاد تیاگی نے کہا کہ کمیٹی کی رجسٹریشن کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے جس میں کئی تجاویز پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ سب سے پہلے ایگزیکٹیو اور ممبران کی سالانہ فیس 2100/- روپے مقرر کی گئی۔ دوسری تجویز ادارے کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے منظور کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خزانچی اور سیکریٹری کا مشترکہ اکاؤنٹ نیشنلائزڈ بینک میں کھولا جائے گا۔ تیسری تجویز یہ ہے کہ گاؤں گاؤں جا کر کمیٹی تشکیل دی جائے اور ایسے لوگوں کی تلاش کی جائے جو بغیر کسی لالچ کے برادری کے بچوں کی بھلائی کے لیے کام کر سکیں۔ ایسے لوگوں خصوصاً تعلیم یافتہ نوجوان لڑکوں کو شامل کیا جائے گا۔ تنظیم کے تنظیمی سکریٹری سالم تیاگی نے کہا کہ جلد ہی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: لڑکیوں کو خود انحصار ہونا چاہیے، ڈاکٹر فرحت خان