مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے داخلی خود حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ قدیم علوم ، مہارت اور اقدار کے قیام میں ہندوستانیت کے تئیں فخر کا احساس پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئئ او ایس کے ذریعہ تیار کردہ کورس کا مواد نئی تعلیمی پالیسی کی بنیادی روح کی عکاسی کرتا ہے اور این آئی او ایس نے ہندوستانی ثقافت ، ورثہ ، فلسفہ اور قدیم علم کو جدید حوالہ جات کے ساتھ نئی نسل تک پہنچانے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ اس کی ایک علامت اور سنگ میل ثابت ہوگی-
انہوں نے کہا کہ این آئی او ایس سیکنڈری ، ہائر سیکنڈری سطح اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں اوپن اور ڈسٹنس ایجوکیشن کے ذریعہ اسکولنگ مہیا کرتا ہے۔ این آئی او ایس کا نصاب قومی اور دیگر ریاستی سطح کے اسکولوں کے تعلیمی بورڈوں کے مطالعہ کے نصاب کے مساوی ہے۔ این آئی او ایس نے اوپن بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تینوں سطحوں پر سنسکرت ، ہندی اور انگریزی میڈیم میں وید ، یوگا ، سائنس ، پیشہ ورانہ ہنر اور سنسکرت زبان کے مضامین جیسے ہندوستانی علم روایت کے 15 نصاب تیار کیے ہیں۔ یہ کورسز 3 ، 5 اور 8 کلاس کے برابر ہیں۔ اس سے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو فائدہ ہوگا۔