اتر پردیش کے ضلع جونپور کے محلہ پرانی بازار سے تعلق رکھنے والے محمد مزمل ایک موٹیویشنل اسپیکر، مصنف اور شیئر کیئر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں اور شہر میں نیو لائٹ نام سے کوچنگ بھی چلاتے ہیں جو کافی مشہور ہے آج ان کی ایک کتاب 'impossible کچھ بھی نہیں' کا اجرا جونپور کے سینئر صحافی سید حسنین قمر اور نعمان خان کے ہاتھوں عمل میں آیا جس میں کافی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ Education is the Greatest Weapon۔ اس دوران محمد مزمل نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ٹرسٹ کے حوالے سے بتایا کہ میرے ٹرسٹ کا مقصد غریب اور محتاج بچوں کو مفت میں تعلیم مہیا کرانا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ 2026 تک 10 ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم دےکر انہیں تعلیم یافتہ بناسکیں۔
انہوں نے اپنی کتاب 'impossible کچھ بھی نہیں' کے تعلق سے بتایا ہے یہ سچ ہے، آج میں جس مقام پر ہوں وہاں impossible کچھ بھی نہیں جیسا ہی ہے کیونکہ یہ میرا ایک خواب تھا جسے میں نے impossible کچھ بھی نہیں کو نظر میں رکھتے ہوئے آج اس مقام تک پہونچا ہوں۔ محمد مزمل نے اپنے ہم عمر بچوں کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 'تعلیم سے بڑا ہتھیار کچھ بھی نہیں ہے Education is the Greatest Weapon اگر ہم تعلیم یافتہ ہیں تو ہم سے مضبوط شخص دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے، اکثر لوگ کہتے ہیں کہ مسلم سماج کے بچے تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں تو وہ کہیں نہ کہیں اپنی خامیوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ لیکن میرا اس مقام پر پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ impossible کچھ بھی نہیں ہے۔