مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے مصطفیٰ گاؤں میں 'اسلام میں تعلیم کی اہمیت اور مدارس میں جدیدیت کی ضرورت' کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس کے دوران علمائے کرام نے اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے، ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دینی چاہیے، تاکہ وہ دونوں تعلیم حاصل کر سکیں۔ اچھے اخلاق، والدین اور بزرگوں کے ساتھ احترام اور محبت کے ساتھ پیش آنے کا جذبہ پیدا کریں۔ Education Conference In Moradabad
مولانا مفتی قاسم اکرمی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور جدید تعلیم کا دور ہے، ہم سب کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی، سنسکرت اور اردو، عربی، فارسی وغیرہ کا علم بھی حاصل کرنا چاہیے۔ یہ زبانیں، تعلیم انسانی ترقی کا ذریعہ ہے۔ Education Conference In Moradabad