تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لیے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے ۔اس تناظر میں ٫مشن تعلیم ، دہلی و این سی آر میں بخوبی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔جو مختلف علاقوں میں بیداری مہم اور کیمپ کے ذریعے لوگوں کو تعلیم کے حوالے سے بیدار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
ارشد اور عمار وصل کی قیادت میں غازی آباد کے لونی کی انصار مسجد میں ای ڈبلیو ایس کا بیداری مہم و کیمپ لگایا گیا۔جس کا مقصد اس تحریک سے مدارس کے طلباء کو بھی جوڑنا ہے۔
اس دوران ای ڈبلیو ایس کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئیں اور اسکولوں میں ای ڈبلیو ایس زمرے میں ایڈمیشن کے لیے ضروری کاغذات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔