اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں ہی ہوگی اعظم خان سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ - مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمات میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان سمیت تین سیاستدانوں سے جیل میں ہی پوچھ گچھ کرے گا۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان
سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان

By

Published : Sep 20, 2021, 1:10 PM IST

اعظم خان اس وقت اتر پردیش کی سیتاپور جیل میں قید ہیں اور کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

ان کے علاوہ ایجنسی بی ایس پی ایم ایل اے مختار انصاری اور سابق ایم پی عتیق احمد سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

تینوں سیاستدان اس وقت مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ ای ڈی کو ان سیاستدانوں سے حراست میں پوچھ تاچھ کے لیے عدالت سے اجازت ملی ہے۔

اعظم خان اس وقت اتر پردیش کی سیتاپور جیل میں، مختار انصاری باندہ ڈسٹرکٹ جیل جبکہ عتیق احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بند ہیں۔

واضح رہے کہ رام پور ضلع انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے سماج وادی پارٹی کے رکن اعظم خان کی سربراہی میں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کے زیر انتظام محمد علی جوہر یونیورسٹی سے 70.05 ہیکٹر سے زائد زمین واپس لے لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details