پریاگ راج:ایک طرف سابرمتی جیل سے عتیق احمد کو لایا جا رہا ہے تو دوسری طرف ان کے قریبی دوستوں اور مددگاروں پر ای ڈی کی گرفت سخت کی جا رہی ہے۔ بدھ کی صبح لکھنو سے ای ڈی کی ٹیم پریاگ راج پہنچی اور ایک وقت میں عتیق کے قریبی رشتہ داروں اور مددگاروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کی متعدد ٹیموں نے عتیق کے قریبی لوگوں کے مکانوں پر چھاپہ مارے جن پر اس عتیق کی مالی مدد کرنے اور بے نامی جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے کا الزام عائد ہے۔
ای ڈی کی ٹیم کی جانب سے چھاپے مارنے کے مقامات پر کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گھروں میں موجود افراد کے موبائیلز کو بھی ای ڈی کی ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ چھاپہ ماری کے دوران ای ڈی کی ٹیم عتیق کے کالے دھن سے حاصل کی گئی جائیدادوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔ ای ڈی کی ٹیمیں عتیق کے وکیل کے ساتھ ساتھ اس کے قریبی دوست ظفر خالد اور دیگر لوگوں کے مکانات پر چھاپے ماری میں مصروف ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم نے عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان دستاویزات کی تلاش کی جارہی ہے جس کے ذریعے عتیق کی بے نامی جائیدادوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔