ای ڈی Enforcement Directorate کی ٹیم نے آج صبح غازی آباد کے اندرا پورم کی شپرا سنسٹی سوسائٹی کے ریگالیا ہائٹس میں رہنے والے سی اے سمیر تریہان کے فلیٹ نمبر-1306 پر چھاپہ مارا۔ ٹیم کی آمد سے قبل ہی سمر فلیٹ بند کرکے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیم صبح 6 سے 7 بجے کے قریب پہنچی، تالہ توڑ کر ٹیم نے فلیٹ میں چھان بین شروع کی، جو تاحال جاری ہے۔ مقامی لوگوں سے ملی معلومات کے مطابق سمیر تریہان گھر سے سی اے کا کام کرتا تھا۔ اس نے ایک کمپنی کے کالے دھن کو وائٹ کیا تھا۔
ED Raid in Ghaziabad: بلیک منی کو وائٹ کرنے کا معاملہ: ای ڈی کا سی اے کے گھر چھاپہ - غازی آباد میں ای ڈی نے سی اے کے گھر مارا چھاپہ
غازی آباد میں واقع اندرا پور میں ای ڈی کی ٹیم نے سی اے سمیر کے گھر چھاپہ مارا۔ الزام ہے کہ سمیر مختلف جگہوں پر کالے دھن کو سفید کرنے کا کام کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی کی ٹیم صبح 6 سے 7 بجے کے قریب سمیر کے فلیٹ پر پہنچی، جہاں تالا لگا ہوا تھا اسے توڑ کر ٹیم نے چھان بین شروع کی۔ ED Raid in Ghaziabad
بلیک منی کو وائٹ کرنے کا معاملہ: ای ڈی کا سی اے کے گھر چھاپہ
یہاں سے ای ڈی کو سمیر تریہان کے بارے میں معلومات ملی اور اب تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمیر نے پچھلے ڈھائی سال سے سوسائٹی کا مینٹیننس چارج جمع نہیں کرایا ہے۔ آر ڈبلیو اے کی جنرل باڈی میٹنگ میں عہدیداروں نے سمیر سے تقریباً 60-70 ہزار روپے کے واجبات جمع کرنے کو کہا تھا۔ لوگوں میں یہ بحث بھی ہے کہ سمیر نے دہلی-این سی آر میں فلیٹ بھی خریدے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی 4 سے 5 گاڑیاں بھی سوسائٹی کی پارکنگ میں کھڑی ہیں۔