اردو

urdu

ETV Bharat / state

Atiq Ahmed Money Laundering Case عتیق احمد منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے شائستہ پروین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی - منی لانڈرنگ کیس کا مقدمہ درج

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے عتیق احمد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں ای ڈی نے اب عتیق کی بیوی شائستہ پروین کے خلاف لکھنؤ کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ شائستہ پروین امیش پال قتل کیس کے بعد سے مفرور ہے۔ شائستہ امیش پال قتل کیس(Umesh pal Murder Case) کی ملزمہ ہے اور اس پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ED Files Chargesheet Against Shaista Parveen

ED Files Chargesheet Against Shaista Parveen
ED Files Chargesheet Against Shaista Parveen

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 1:02 PM IST

پریاگ راج: تین سال قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں پریاگ راج کے عتیق احمد کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔اسی کیس کی تحقیقات کے دوران عتیق کی بیوی شائستہ پروین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

لکھنؤ کی عدالت میں شائستہ کے خلاف چارج شیٹ داخل:

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے لکھنؤ کی عدالت میں عتیق احمد کی بیوی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ای ڈی کی جانچ میں منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات درست پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف ثبوت ملنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ اس معاملے میں شائستہ کے ساتھ ساتھ عتیق گینگ کے کئی قریبی لوگوں کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے۔

شائستہ پروین عتیق احمد کی بیوی:

عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین جب سے اُمیش پال قتل کیس میں ملزم نامزد کی گئی تھی، مفرور ہے۔ اس کی وجہ سے پریاگ راج پولس کی جانب سے ان پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس چارج شیٹ کے بعد سات ماہ سے مفرور شائستہ پروین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بے نامی جائیداد کا معاملہ:

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم عتیق سے متعلق بے نامی جائیدادوں کی جانچ کر رہی تھی۔ اسی دوران ٹیم کواس کے خاندان اور قریبی لوگوں کے نام پر حاصل کی گئی جائیدادوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ اس کے بعد ٹیم نے حال ہی میں عتیق کے قریبیوں کے مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ چھاپے کے دوران ای ڈی کی ٹیم نے نقدی، دستاویزات اور زیورات ضبط کئے۔

یہ بھی پڑھیں:شائستہ پروین مفرور قرار، جائیداد قرق ہو سکتی ہے

عتیق گینگ کے کئی قریبی لوگوں کے خلاف بھی تفتیش جاری:

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ای ڈی کی ٹیم نے شائستہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہے اور کئی دیگر ملزمین کے خلاف بھی سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details