اردو

urdu

ETV Bharat / state

ED Action on Rahul Gandhi, Congress Protest: راہل گاندھی پر ای ڈی کی کارروائی، کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ - etv bharat urdu khabar

بھارت میں جو بھی شخص حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے اوپر قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ہم راہل گاندھی پر حکومت کی جانب سے ای ڈی کی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ بی جے پی حکومت ہند ملک کے آئین کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ED Action on Rahul Gandhi, Congress Protest in Muzaffarnagar

راہل گاندھی پر ای ڈی کی کارروائی، کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
راہل گاندھی پر ای ڈی کی کارروائی، کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jun 18, 2022, 7:43 AM IST

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں کانگریس کے ضلع صدر سبودھ شرما کی سربراہی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اور عہدے داروں نے راہل گاندھی پر نیشنل ہیرالڈ کیس میں National Herald Caseای ڈی کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا Congress Protest in Muzaffarnagar۔ اور ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظفر نگر ضلع کانگریس صدر سبودھ شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت تاناشاہی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ED Action on Rahul Gandhi, Congress Protest in Muzaffarnagar

راہل گاندھی پر ای ڈی کی کارروائی، کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

ملک میں جو بھی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے اوپر قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ جس طرح سے راہل گاندھی کے اوپر ای ڈی کی کارروائی ہوئی ہے ہم حکومت کی اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس کارروائی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ حکومت ہند ملک کے آئین کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ہم حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے چاہے ہمارے اوپر کتنی بھی بڑی کارروائیاں ہوجائیں۔ اسی سلسلے میں ہم نے مظفرنگر کے ضلع کلکٹریٹ میں مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو ملک کے صدر کے نام پیش کیا۔

راہل گاندھی پر ای ڈی کی کارروائی، کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details