اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیپال میں زلزلہ سے 136 ہلاک، بھارت کی کئی ریاستوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے

نیپال میں زلزلے سے 136 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 141 افراد زخمی ہو گئے۔ راحت اور بچاؤ کا کام زوروں پر ہے۔ پی ایم دہل نے اس آفت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ Earthquake in Nepal

Earthquake in Nepal
Earthquake in Nepal

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 6:38 AM IST

Updated : Nov 4, 2023, 3:42 PM IST

لکھنؤ:نیپال میں زلزلے سے ستر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، وزیر اعظم دہل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیپال میں زلزلے سے 136 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ 141 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام زوروں پر ہے۔ پی ایم دہل نے اس آفت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں بھی اتر پردیش، دہلی این سی آر، اتراکھنڈ اور بہار سمیت ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز نیپال تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 ناپی گئی ہے۔ مرکز کے مطابق زلزلہ زمین سے 10 کلومیٹر نیچے آیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ زلزلہ سائنس کے مطابق ری ایکٹر اسکیل پر زلزلہ کی جو 6.4 کی شدت بتائی گئی ہے۔ اس سے کچھ حد تک نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا۔ لکھنؤ سمیت اترپردیش کے الگ الگ مقامات پر زلزلہ کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ رات 11:37 پر آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Mock Exercise on Earthquake زلزلہ کی تباہی سے نمٹنے کیلئے کثیر ریاستی ماک ڈرل

بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد لوگ گھروں سے باہر آگئے اور خوف کا ماحول طاری ہوگیا۔ زلزلہ کے خوف سے دار الحکومت لکھنؤ میں دیر شب عوام گھروں کے باہر رہے۔ واضح رہے کہ ٹھیک ایک ماہ قبل 3 اکتوبر کو شمالی بھارت میں 4.6 کی پیمائش کی گئی اور آج ایک ماہ مکمل ہونے پر دوبارہ زلزلہ کی شدت محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق 7 کلو میٹر کی گہرائی آیا تھا۔ زلزلہ آنے سے7 سیکینڈ قبل پہلی بار ایسا ہوا کہ سبھی کے موبائل فونز پر آگاہی کے میسیج آگئے تھے۔

Last Updated : Nov 4, 2023, 3:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details