اجلاس کے مہمان خصوصی رہے ریاستی وزیر برائے قانون برجیش پاٹھک کو تنظیم کے عہدیداران نے اپنے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے میمورنڈم دیا۔برجیش پاٹھک نے دیوانی عدالت کے ملازمین کو اس بات کا تیقن دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو جلد حل کرانے کی کوشش کریں گے۔
'ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد کیا جائے گا' - ضلع بارہ بنکی
اترپریش کے ضلع بارہ بنکی میں دیوانی عدالت کے ملازمین تنظیم کا صوبائی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں تمام اضلاع کے دیوانی عدالت کے ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے تنظیم کو آگاہ کیا۔

دیوانی عدالت کے ملازمین تنظیم
دیوانی عدالت کے ملازمین تنظیم
اترپردش کی دیوانی عدالت کے تقریباً 30000 ہزار ملازمین درپیش مسائل سے جوجھ رہے ہیں۔کیونکہ ان کے پاس نہ تو رہنے کے لیے گھر کا انتظام ہے اور نہ ہی انھیں وردی الاؤنس مہیا کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برسوں کام کررہے عارضی ملازمین کو مستقل ملازم کرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔