اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ آناتھ 29جنور ی کو گنگا یاتراکے تحت دورے پر رہیں گے، اسی کے پیش نظر پی ڈبلیو ڈی نے انجینئر وں کو آوارہ مویشیوں کو پکڑنے کی ذمہ داری سو نپی تھی، جب معاملہ طول پکڑنے لگا تو اس کے بعد اس ہدایت نامہ کو منسوخ کر دیا گیا ۔
ہدایت نامے کے مطابق وزیر اعلی کے امکانی دورے دوران سڑکوں پر کو ئی مویشی نظر نہ آئےاس لئے ان انجینئروں کو ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر رہنے کی ذمہ داری سو نپی گئی تھی ۔