باغپت: دسہرہ کے موقع پر جب ملک بھر میں لوگ راون کے پتلے کو جلا کر برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن مناتے ہیں تو وہیں اترپردیش کے باغپت ضلع کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جس نے کبھی بھی 'راون دہن' کا مشاہدہ نہیں کیا۔ بڑاگاؤں کے مکینوں کا عقیدہ ہے کہ راون نے ہمالیہ میں طاقت (شکتی) حاصل کرنے کے بعد اسے اس گاؤں میں کھو دیا تھا، اس لیے گاؤں والے اس تہوار کو منانے سے انکار کرتے ہیں۔
ماتا منشا دیوی کمیٹی کے مینیجر راجپال تیاگی کا کہنا ہے کہ ہم نسل در نسل راون سے جڑی ایک کہانی سنتے آرہے ہیں۔ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ روان نے شکتی حاصل کرنے کے لیے ہمالیہ میں کئی سال تک مراقبہ کیا۔ برسوں گہرے مراقبے کے بعد راون نے شکتی حاصل کی اور پہاڑوں سے واپس آتے ہوئے اس گاؤں سے وہ گزرا۔ راون کو بتایا گیا تھا کہ طاقت صرف اس کے پاس رہے گی جب تک وہ اسے زمین پر نہ رکھے۔