ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے خیرآباد علاقہ جو مینگو بیلٹ کہا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ژالیہ باری کی وجہ سے آم کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس سے آم تاجر پریشان ہے۔
ریاستی دارالحکومت سے متصل سیتا پور کا خیرآباد علاقہ مینگو بیلٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں آم کے بڑے باغ ہیں، جس میں آم کی بہت سی اقسام جیسے سفیدہ، لنگڑہ، طوطاپری، بمبئیا اور توکمی وغیرہ کے درخت لگائے جاتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر درخت دشہری آم کے ہوتے ہیں۔ آم کے سیزن میں سب سے زیادہ دشہری آم کی مانگ ہوتی ہے۔ اس بار ژالہ باری اور طوفان نے آم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔