ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے سبب اپنی تعلیم چھوڑ کر مختلف کام اپنانے پڑ رہے ہیں۔ ایسی ہی کہانی جتیندر کی ہے، جو گریجویٹ تو ہیں لیکن نوکری نہیں ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنی تعلیم کے برعکس ٹائر پنکچر کی دکان کھولنے پر مجبور ہونا پڑا۔
جتیندر بتاتے ہیں کہ ملک اور ریاست ابھی مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ یہاں نوجوانوں کے لیے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہے۔ اس لیے مجھے مجبوری میں اپنی تعلیم کو چھوڑ کر پنکچر کی دکان کھولنی پڑی۔ لیکن اس کام سے بھی مشکل سے گزر بسر ہو پاتا ہے۔ ٹائر پنکچر کا کام کوئی برا کام نہیں ہے لیکن اس میں کمائی نہیں ہے اور اس کمائی میں زندگی بسر کرنا مشکل ہے۔