اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: انتظامیہ کی غریبوں کی مدد کے لیے پیش رفت - ریاست اتر پردیش

مظفر نگرضلع انتظامیہ کا کورونا وائرس کے مدنظر گزشتہ ایک ماہ سے غریب خاندانوں کے لئے راشن تقسیم کا کام جاری ہے ، ضلع میں سینکڑوں کمیونٹی کچن مراکز ہیں ، جن کے ذریعے غریب خاندانوں کو کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔

مظفرنگر :انتظامیہ غریب عوام کے لئے ہر ممکن  کر رہی ہے مدد
مظفرنگر :انتظامیہ غریب عوام کے لئے ہر ممکن کر رہی ہے مدد

By

Published : Apr 30, 2020, 4:17 PM IST


کووڈ -19 کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کو آگاہ کیا ہوا ہے کہ کوئی بھی غریب خاندان اس کورونا آفت میں بھوکا نہیں سونا چاہئے اور اس کے لیے ہر ضلع کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غریب کنبوں کی ایک فہرست بنائیں اور ان تک کھانا پہچایا جائے-

مظفرنگر :انتظامیہ غریب عوام کے لئے ہر ممکن کر رہی ہے مدد

اسی سلسلے میں ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے تمام غریب کنبوں کی فہرست تیار کرنے کے بعد ان کے گھر کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے کا کام کیا گیا ہے۔

ضلع کے تحت سو سے زیادہ کمیونٹی کچن مراکز قائم کیے گئے ہیں ، جن کے ذریعے روزانہ غریب خاندانوں کو پکا ہوا کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔

مظفرنگر :انتظامیہ غریب عوام کے لئے ہر ممکن کر رہی ہے مدد

اس کے علاوہ ، جن خواتین نے پردھان منتری جان دھن یوجنا کے تحت کھاتہ کھولے تھے ۔ ان تمام خواتین کے اکاؤنٹس میں گھر کے اخراجات کے لئے 500 روپے بھیجے گیے ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ان تمام مزدوروں کے کھاتے میں ایک ہزار روپیہ ڈالے گیے ہے جنہوں نے محکمہ لیبر میں اپنا اندراج کرایا ہےتاکہ وہ ان پیسوں کے ذریعہ اپنا گھر کا خرچہ اٹھا سکے ۔

اس سلسلے میں مظفر نگر کے اے ڈی ایم فنانس الوک کمار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے لئےہم نے ہدایت کے مطابق تیاری کی ہے ۔ ان لوگوں کو نشاندہی کرنے کے بعد جو غریب لوگ ہیں ، ان کے کھاتے میں ایک ہزار روپیہ دیے جا رہا ہے اب تک 41 ہزار سے زیادہ افراد کے اکاؤنٹس میں رقم بھیجی جا چکی ہے ۔

تقریبا 52 ہزار مزدوروں کے کھاتے میں ایک ایک ہزار روپیہ بھیجے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع میں سرکاری اور نجی ادارے بھی ہیںجو کھانے کا انتظام کررہے ہیں۔روزانہ 17 ہزار سے زیادہ پیکٹ پکے ہوئے کھانے کے تقسیم ہو رہے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details