اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: صارفین کی ضروریات کے پیش نظر مائیکرو اے ٹی ایم کی خدمات - مائیکرو اے ٹی ایم کی سہولت

لاک ڈاؤن کی وجہ سے محکمہ ڈاک کی اے ای پی ایس مہم کے ذریعے سے چند روز میں 1 کروڑ 20 لاکھ تک کی رقم اکاؤنٹ ہولڈرز کو فراہم کی گئی۔

صارفین کی ضروریات کے پیش نظر مائیکر اے ٹی ایم خدمات
صارفین کی ضروریات کے پیش نظر مائیکر اے ٹی ایم خدمات

By

Published : Apr 26, 2020, 5:00 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے محکمہ ڈاک نے بینکوں کے بہانے لوگوں کو باہر آنے سے روکنے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر بینک میں غیر ضروری ہجوم سے بچنے کے لیے گاؤں اور شہری علاقوں میں معاشرتی فاصلے کے تحت بینک کی سہولت فراہم کرنے کے لیے، محکمہ ڈاک اب مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعہ دیہات اور شہروں میں گھر گھر جاکر بینک ہولڈرز کو ان کے ضرورت کے مطابق ایک بار میں دس ہزار تک کی رقم فراہم کرا رہی ہے۔

مائیکرو اے ٹی ایم کی سہولت پوسٹ آفس محکمہ کے پاس موجود ہے۔

صارفین کی ضروریات کے پیش نظر مائیکر اے ٹی ایم خدمات

مقامی سطح پر محکمہ پوسٹ آفس کے اہلکار مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعہ کسی بھی بینک کے فنڈز کو گاؤں گاؤں گھر گھر جا کر کیمپ لگاکر فائدہ دے رہے ہیں۔

آج صبح تک پوسٹ آفس ملازمین کے ذریعہ تقریبا 7000 افراد کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم ادا کی جاچکی ہے۔

محکمہ ڈاک کے سپرنٹنڈنٹ ویر سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے کے حکم پرتمام بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر، اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر اور ویلج سکریٹری نوبل کورونا پوسٹ مین اس کام میں لگے ہیں۔

سینیٹائز اور جسمانی فاصلے سے متعلق ملازمین کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details