ریاست اترپردیش کے مذہبی شہر وارانسی میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا دوسرا دن بیشتر سڑکیں، بس اسٹاپ اور ریلویز سنسان ہیں۔ زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں لیکن دور دراز علاقوں سے آئے مسافروں و بے گھر سادھو سنت سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ایسے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان مسافروں اور بے گھر مذہبی رہنماؤں کے رہائش کا انتظام نہیں کیا جاتا تو ان سے بھی کثیر تعداد میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔
مدھیہ پردیش سے آئے ہوئے کاشی رام نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کی ریلوے افسران ٹرین کے معطل ہونے کے بعد سبھی مسافروں کو اسٹیشن خالی کرنے کو کہا ہے۔