مظفرنگر کے پچینڈا بائی پاس کے پاس اتوار کی صبح آسمانی بجلی گرنے کے سبب دکانوں میں آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا، بجلی گرنے سے دکان میں سورہا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے دوکانوں میں رکھے الیکٹرانک سامان کو بھی نقصان ہوا۔
مظفر نگر: آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں کا نقصان ایک زخمی - لاکھوں کا نقصان ہوا
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئے شوٹ سرکٹ سے سے کئی دکانوں میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔
مظفر نگر: آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں کا نقصان ایک زخمی
حادثے کی خبر ملتے ہیں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور باریکی کے ساتھ معائنہ کیا اور نقصان کا جائزہ لیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ان کی پانچ دوکانوں میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، وہیں موقع پر پہنچے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی نقصان کا جائزہ لیا۔