اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ، ڈاکٹر کا قتل - ڈاکٹر امر سنگھ کے ناجائز تعلقات

ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے حسن پور تھانہ علاقے کے جھنڈی مافی کے علاقے میں چند دنوں قبل ایک نجی ڈاکٹر کی لاش گاؤں کے قریب کھیت میں پڑی ہوئی پائی گئی تھی۔

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ، ڈاکٹر کا قتل
ناجائز تعلقات کا شاخسانہ، ڈاکٹر کا قتل

By

Published : Jan 10, 2020, 7:30 PM IST

امروہہ میں نجی ڈاکٹر کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ امروہہ بتایا کہ مورتک کے دوسرے گاؤں کی ایک خاتون کے ساتھ ڈاکٹر امر سنگھ کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے ان کا قتل کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ لاش ملنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ ڈاکٹر وپن ٹنڈا نے پولیس کی ٹیموں کو اس واقعے کے انکشاف کے لیے لگا دیا تھا۔

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ، ڈاکٹر کا قتل

ایس پی ٹنڈا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امر سنگھ نامی نوجوان جو نجی ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا، اسے سکریلی کے رہائشی نانک نامی شخص نے قتل کیا ہے۔

امر سنگھ کا گرفتار نوجوان نانک کی اہلیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی اطلاع ملتے ہی نانک نے اپنی بیوی کو امر سنگھ سے ملنے سے روک دیا۔

اس کے بعد بھی مقتول نوجوان ملاقات کے لیے خاتون پر دباؤ ڈالتا رہا جس سے پریشان ہو کر خاتون نے اپنے شوہر سے شکایت کردی۔

مذکورہ شوہر اور بیوی دونوں نے مل کر منصوبہ بنایا اور امر سنگھ کو فون کرکے ایک جگہ بلایا گیا اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔

اس کے بعد لاش کو گاؤں کے قریب ایک کھیت میں پھینک دی گئی۔ فی الحال ملزم کی اہلیہ اب تک فرار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details